بین الصوبائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ 16 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

بین الصوبائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ 16 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام بین الصوبائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ 16 نومبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی اور چیمپئن شپ میں گرلز انڈر16- اور بوائز انڈر17- کے مقابلے منعقد ہونگے۔ اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے سیکرٹری محمد اصغر نیازی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آٹھ سپورٹس بورڈز کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پنجاب، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد شامل ہیں اور یہ چیمپئن شپ 18 نومبر تک جاری رہے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...