آل پاکستان ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی میں 26 نومبر سے کھیلا جائے گا

آل پاکستان ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی میں 26 نومبر سے کھیلا جائے گا

کراچی ( آئی این پی) آل پاکستان ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی میں 26 نومبر سے کھیلا جائے گا ۔ٹورنامنٹ میں سرگودھا سمیت ملک کے مختلف اضلاع کی 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ سرگودھا ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن کے کوارڈینیٹر کلیم عالم نے بتایا ہے کہ سرگودھا ٹیم کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز آج بروز ہفتہ 14 نومبر دن ایک بجے سپورٹس سٹیڈیم سرگودھا میں منعقد ہوں گے۔ معروف کرکٹر نوید لطیف اور بلند اقبال خان ٹرائلز لیں گے

جس میں سرگودھا ٹیم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔ کلیم عالم نے امید ظاہر کی ہے کہ سرگودھا کی منتخب ٹیم ٹورنامنٹ میں حسب روایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...