عمر ان خان سے طلاق کا فیصلہ دکھی دل سے کیا ،تشدد کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں :ریحام خان

عمر ان خان سے طلاق کا فیصلہ دکھی دل سے کیا ،تشدد کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ...
عمر ان خان سے طلاق کا فیصلہ دکھی دل سے کیا ،تشدد کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں :ریحام خان

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا عمران خان کو زہر دینے کی بات میں کوئی سچائی نہیں۔ دکھی دل سے طلاق کا فیصلہ کیا اور عمران خان پر تشدد کی باتیں بھی مضحکہ خیز ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں۔طلاق کے بعد برطانوی اخبار کو پہلا انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آ کر دوبارہ سے زندگی شروع کریں گی اور عورتوں کے حقوق کے لئے اپنا کام جاری رکھیں گی۔ واضح رہے طلاق کے بعد ریحام خان کا یہ پہلا انٹرویو ہے اس سے پہلے بھی انہیں برطانوی میڈیا ہاوسز اور پبلشنگ اداروں کی جانب سے شادی کے 10 ماہ پر کتاب لکھنے، ٹی وی اور اخباری انٹرویو کے لئے لاکھوں پاو¿نڈز کی پیشکش کی تھی۔

مزید : قومی


loading...