تیسرا آفتاب قرشی ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ‘ عامر کیبلز اور وائٹل اسٹارز کے درمیان میچ

تیسرا آفتاب قرشی ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ‘ عامر کیبلز اور وائٹل اسٹارز کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) تیسرے آفتاب قرشی ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ عامر کیبلز اور وائٹل اسٹارز کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ جو کہ عامر کیبلز نے 14 رنز سے جیت کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ عامر کیبلز کے کپتان شکیل ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 30 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے۔ جمشید علی نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں طرف آزادنہ سٹروک کا استعمال کرتے ہوئے 12 چوکوں اور 2 چھکوں کے مدد سے 123 رنز ناٹ آؤٹ اورافضل شاہ نے 78 رنز بنائے۔ وائٹل اسٹارز کی طرف سے محمد زاہد نے 2/18 ، عمران کاظمی 1/39 اور عدنان بٹ نے 1/53 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں وائٹل اسٹارز 30 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 233 رنز بنا سکی۔ ماجد سعید نے 78، اکرم 41، شبیر خان 30 ، ظہیر اقبال 24 اور طارق رمضان نے 17 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
مر کیبلز کی طرف سے جاوید خان نے 2/19، اکبر علی 2/54 ، ریحان رؤف 1/49 اور امتیاز تارڑ نے 1/48 وکٹ حاصل کیں۔ عدنان رشید ، عرفان دلشاد ایمپائر جبکہ محمد کاظم سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ نے جمشید علی کو مین آف دی میچ کے علاوہ خصوصی کیش ایوارڈ سے بھی نوازا ، ساجد انور ہمراہ تھے۔