جونیئرایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا

جونیئرایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا

کوالالمپور (آئی این پی)جونیئرایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ ہفتے سے ملائیشیا میں شروع ہورہاہے۔ پہلے روز چار میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان اپنی مہم کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گا۔جونیئرایشیاکپ اگلے سال کھیلے جانے والے جونیئر عالمی کپ کا کوالیفائنگ ٹورنامنٹ بھی ہے۔جونیئر ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ ہفتے ملائیشیا میں شروع ہورہاہے۔ ٹورنامنٹ میں شریک 8ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیاہے۔ ٹورنامنٹ اگلے سال ہونیوالے جونیئر عالمی کپ کا کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہے جس میں رسائی کیلئے پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنا ضروری ہے۔ پاکستان گروپ اے میں بنگلہ دیش،اومان اور کوریا کے ساتھ شامل ہے۔ گروپ بی بھارت، چین ،جاپان اورمیزبان ملائیشیا پرمبنی ہے۔پہلے روز چار میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اپنی مہم کا ا?غاز بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گا۔ کوریا کا مقابلہ اومان سے ہوگا۔ گروپ بی میں ملائیشیااور چین کا ٹکراوہوگا۔ اخری میچ میں بھارت اورجاپان مد مقابل ہوں گے۔کوارٹر فائنل میں آسان حریف کا سامنا کرنے کیلئے پاکستان کے لئے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنا ضروری ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...