یونس خان کے اعزاز میں ٹیم کی طرف سے تقریب کاانعقاد

یونس خان کے اعزاز میں ٹیم کی طرف سے تقریب کاانعقاد

ابو ظبی(آن لائن) ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے یونس خان کے اعزاز میں ٹیم نے ایک مختصر تقریب سجائی،اس موقع پر انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا،منیجر انتخاب عالم نے انھیں شیلڈ پیش کی، دریں اثنا سینئر بیٹسمین محمد حفیظ نے بھی یونس خان کی خدمات کو سراہا ہے۔تفصیلات کے مطابق یونس خان انگلینڈ سے پہلا ون ڈے کھیلنے کے بعد اس طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے، انھوں نے ٹیم میٹنگ کے دوران جب ساتھیوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تو سب حیران رہ گئے، بعد ازاں ابوظبی میں میچ کے بعد ٹیم ڈریسنگ روم میں ایک مختصر تقریب سجائی گئی، اس موقع پر منیجر انتخاب عالم نے عظیم بیٹسمین کی خدمات کو سراہا، انھوں نے کہا کہ سینئر بیٹسمین نے اپنی عمدہ کارکردگی سے ٹیم کیلیے بڑی خدمات انجام دیں۔انتخاب نے انھیں خصوصی شیلڈ بھی پیش کی۔، پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا امجد حسین بھٹی بھی وہاں موجود رہے، ساتھی کھلاڑیوں نے بھی یونس خان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی