امریکی قونصل جنرل کا این ٹی ڈی سی کے ڈئپارٹمنٹس کی اپگریڈنگ کا افتتاح
لاہور(پ ر)امریکی قونصل جنرل لاہور، زیکری حارکنرائڈر، نے آج (این ٹی ڈی سی ) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈ سپیچ کمپنی میں یو ایس ایڈ کی مالی امداد اور تعاون سے ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ اور (آرٹی پی ایس ایس ) ریئل ٹائم پاور سسٹم سیمولیٹر کا واپڈا ہاوس لاہورمیں افتتاح کیا۔ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کو اپگریڈ کرنے سے این ٹی ڈی سی کی کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ کام کا بہترمعیار، اسائن منٹس کی فوری تکمیل اور اس کے نتیجے میں کارکردگی میں اضافہ ممکن ہوسکے گا۔ علاوہ ازیں کام کی تکمیل کو پورا کرنے کے لئے آوٹسورسنگ کی ضرورت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
قونصل جنرل حارکنرائڈر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا’ہم نے(این ٹی ڈی سی) کی مجموعی کارکردگی کو فروغ دینے کے لئے ڈیزائن اور پلاننگ ڈیپارٹمنٹس کو جدید کمپیوٹرزاورریئل ٹائم پاور سسٹم سیمولیٹر( آرٹی پی آس آس )جیسی جدیداور نئی ٹیکنالوجی سے آراستہ کردیا ہے‘۔
یو ایس ایڈ انرجی پالیسی پروگرام (ای پی پی)نے ڈیزائن اور پلاننگ ڈیپارٹمنٹس کواپگریڈ کرنے کے لئے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئرکی فراہمی کو ممکن بنایا، اور 17 خواتین سمیت 68 ملازمین جن میں مینیجرز، ڈپٹی مینیجر، اور اسسٹنٹ مینیجرز، کو تربیت فراہم کی۔افتتاحی تقریب کے بعد، امریکی قونصل جنرل نے تربیت حاصل کرنے والے شرکا ءمیں تربیتی اسناد تقسیم کیں۔
ریئل ٹائم پاور سسٹم سیمولیٹر کا استعمال این ٹی ڈی سی کےنظام کو تیز تر کرنے اوراین ٹی ڈی سی کے (ڈی سی) اور( اے سی) ٹرانسمیشن نظام کے آپریشن کی کمزوریوں کو ختم کرنے، اور ڈسپیچ نظام کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ این ٹی ڈی سی نے ڈیزائن اور پلاننگ ڈیپارٹمنٹس کے انجینئرز اور محکمہ کے ملازمین کے لئے نئے سافٹ وئر میں تربیت دینے اور ہارڈ ویئر کی فراہمی کو سراہا۔ یو ایس ایڈ کا انرجی پالیسی پروگرام (ای پی پی)پاکستان کےشعبہ توانائی میں ٹرانسمیشن کی صلاحیتوں میں بہتری کا خواہاں ہے۔
این ٹی ڈی سی کا ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ جنریشن کمپنیوں، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور مختلف اداروں کے لئے تکنیکی اور انجینئرنگ کی خدمات فراہم کرنے والےادارے کے طور پر کام کرتا ہے۔ این ٹی ڈی سی ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کاقیام واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے پاور ونگ (واپڈا) کی تنظیم نو کے بعد وجود میں آیا۔
انرجی پالیسی پروگرام (ای پی پی) یو ایس ایڈ کی مالی امداد سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ، اور ٹرانسمیشن کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے پروگراموں میں شامل ہے۔ یہ پروگرام پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی کوششوں میں حکومت کی مدد کرنے کے لئے توانائی کے منتخب کردہ کاروباری اداروں کے ساتھ کام کرتا ہے، اور شعبہ توانائی میں امریکی اور پاکستانی حکومت کی مدد اور حمایت کرتا ہے۔