زرمبادلہ کے ڈخائر 19ارب 74کروڑ 663لاکھ ڈالر ہو گئے

زرمبادلہ کے ڈخائر 19ارب 74کروڑ 663لاکھ ڈالر ہو گئے

کراچی ( کامرس رپورٹر) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 74 کروڑ 63 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 نومبر 2015ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 19 ارب 74 کروڑ 63 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 14 ارب 70 کروڑ 42 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جبکہ 5 ارب 4 کروڑ 21 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 8 نومبر 2015ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 11 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی سے 14 ارب 70 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گئے جو کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران 14 ارب 82 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھے۔ متذکرہ ہفتہ کے دوران مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ادائیگی بھی کی۔

مزید : کامرس