لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری روزتیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر69کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا9 -کمپنیوں کے حصص میں اضافہ6کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ54کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس15.19پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5614.81 پر بندہو ا۔ مارکیٹ میں کل7لاکھ46ہزار700حصص کا کاروبارہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز5 لاکھ35ہزارحصص کا لین دین ہوا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے5 لاکھ18ہزارحصص ۔ پیس پاکستان لمیٹڈ 1 لاکھ47 ہزار حصص جبکہ بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈکے35ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ گزشتہ روزسب سے زیادہ اضافہ مغل آئرن اینڈ سٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت3.90 روپے بڑھ گئی ۔

سب سے زیادہ کمی اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.82روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس


loading...