پاکستان مائیکروفنانس فورم کی نویں اسمبلی26نومبرکو اسلام آباد میں منعقد ہوگی

پاکستان مائیکروفنانس فورم کی نویں اسمبلی26نومبرکو اسلام آباد میں منعقد ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان مائیکروفنانس فورم کی نویں اسمبلی26نومبرکورامادہ ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں بڑ ی تعداد میں ماہرین اور انتظامی سربراہ شریک ہونگے جو اس شعبہ کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنے خیالات کا تبادلہ کرنے کے علاوہ اس شعبہ کیلئے مستقبل کا لائحہ عمل بنانے پر بحث کرینگے،اس سال کے فورم کاموضوع’’قواعد وضوابط سے آگے نکل کرعملی اقدامات کا وقت آگیا‘‘رکھا گیا ہے اس اقدام کا مقصد ایسے نئے آئیڈیاز کو تلاش کرناہے جوکہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں مضبوط تبدیلیاں لانے اور عام آدمی کو اختیار دینے میں مدد دے سکیں،شیمراک انٹرنیشنل کانفرنس کے زیراہتمام منعقد کی جانے والی اس کانفرنس کا مقصد مائیکروفنانس سیکٹرکی نمومیں حائل چیلنجزکا حل تلاش کرنا ہے جبکہ ماہرین اس سیکٹرکی معاشرتی کارکردگی اوراثرات کا بھی جائزہ لیں گے۔
،کانفرنس کے شرکاء کو اس شعبہ کی صلاحیت سے متعلق آگاہی حاصل کرنے کا موقع ملے گاکیونکہ یہ سیکٹربنکنگ انڈسٹری سے محروم دورفتادہ علاقوں تک رسائی حاصل کررہاہے،اس سال کی کانفرنس کو مائیکروفنانس سے منسلک صف اول کے ادارے خوشحالی بنک،تعمیر مائیکروفنانس بنک،میزان بنک اور وسیلہ مائیکروفنانس بنک سپانسرکررہے ہیں،کانفرنس سے چیئرمین پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک ندیم حسین،خوشحالی بنک کے صدر نشترغالب،وسیلہ بنک کے سی ای او غضنفرعظام،پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈکے فنانشل سروسزگروپ ہیڈیاسراشفاق،مائیکرو انشور پاکستان کے کنٹری منیجرریحان بٹ اورسماجی شعبہ کی تنظیموں کے کئی اور سربراہان بھی خطاب کرینگے۔ شیمراک کانفرنس انٹرنیشنل کے چیئرمینMenin Rodriguesنے کہا ہے کہ’’ ہم اعلیٰ سطح کی مائیکروفنانس کانفرنسز کوکامیابی کے نویں سال میں داخل ہوتا دیکھ کرفخر محسوس کررہے ہیں،مائیکروفنانس سیکٹرکے مضبوط اداروں کی جانب سے مسلسل تعاون کے باعث شیمراک اس باتدبیر پلیٹ فارم کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہواتاکہ مزید مضبوط اوراختراعی لائحہ عمل سامنے لایا جاسکے،اس فورم نے گزشتہ کئی سالوں سے مشترکہ کوششوں،معاشی انضمام اور غربت کے خاتمہ کے عمل کو آسان بنایا ہے،اس فورم کے ماہرین مستقبل میں بھی چیلنجزکا حل تلاش کرنے،نئے مواقع کے حصول اور مضبوط پالیسیاں تیار کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے،سالانہ فورم ہمیشہ معروف ماہرین،ریگولیٹرز ،حکومتی عہدیداروں،این جی اوز،ماہرین تعلیم اور ملکی و بین الاقوامی مائیکروفنانس اداروں،میڈیا اور دیگر سٹیک ہولڈرز کواپنی طرف راغب کرتاہے،رجسٹریشن اور مزید معلومات کیلئے www.shamrockconferences.netکو وزٹ کیا جاسکتاہے۔

مزید :

کامرس -