لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام مویشی منڈیوں میں سروے کا آغاز

لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام مویشی منڈیوں میں سروے ...

لاہور(پ ر) ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی ڈٖاکٹر احتشام کا کہنا تھا کہ سروے کا مقصد کمپنی انتظامیہ کو منڈی میں بیوپاریوں کو آنے والی مشکالات کا پتہ چل سکے تاکہ آئندہ مستقبل میں ان مسائل کا حل نکالا جاسکے اور منڈی میں وہ سہولیات فراہم کی جا سکے جس سے منڈی میں بہتر طریقے سے خریدو فروخت کاعمل جاری رہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام سروے کاآغاز کردیا گیا ہے۔جس کی مدد سے حاصل کر دہ معلومات کی بنیاد پر کمپنی پالیسی کو زیادہ موثر انداز میں نافذ کرنے او رکمپنی مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔

سروے کے ذریعے مویشیوں کی منڈی میں آمد و روانگی،مقصد برائے خرید و فروخت ،منڈی میں حاصل ہونے والی سہولیات اور بنکنگ سسٹم کی ضرورت کے متعلق سوالات پوچھے گئے ہیں جس سے جو کوائف حاصل کردہ ہونگے انکی مدد سے ملک بھر کے مویشیوں کو مقامی منڈی سے بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی۔اور جانوروں کی مختلف نسل کو بہتر طور پر متعارف کروایا جائے گا۔

مزید : کامرس