ٹیوٹااور بلھے شاہ پیکجنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین معاہدہ ہو گیا

ٹیوٹااور بلھے شاہ پیکجنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین معاہدہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)ٹیوٹااور بلھے شاہ پیکجنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین نوجوان نسل کیلئے ٹریننگ سے ہنر مند بنانے اور روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے، معاہدے کے مطابق ٹریننگ پروگرام گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قصور، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ لاہور اور ملتان میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کئے جائینگے اورپھربعدمیں دیگر شہروں میں بھی شروع کئے جائینگے۔چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بلھے شاہ پیکجنگ پرائیویٹ لمیٹڈ علی اسلم نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے معاہدے کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 600سے 800ٹرینیز کو سالانہ ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ ٹیوٹا بلھے شاہ پیکجنگ پرائیویٹ لمیٹڈکی جانب سے رکھے گئے نئے ملازمین کو فیکٹر ی میں عملی کام کرنے سے پہلے ٹریننگ پروگرام دے گی تاکہ وہ مشینوں پر کام کرنے کیلئے باقاعدہ ماہر ہو جائیں اور بہتر کارکردگی دیکھاسکیں ۔ان کورسز میں بیسک انڈسٹری انڈکشن کورس ،آن مشین سپیسفک ٹریننگ ، ویلیو ایڈڈ کورس برائے ڈی اے ای الیکٹریکل، مکینیکل اور کیمیکل کے علاوہ ایک اور دو سالہ سرٹیفکیٹ شامل ہیں ۔یہ کورسز ٹیوٹا اور بلھے شاہ پیکجنگ پرائیویٹ لمیٹڈکے تعاون سے تیار کئے جائیں گے ۔ٹیوٹا زیر تربیت ہنر مندوں کو اہانہ وظیفہ بھی دے گی۔ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کی طرف سے ٹیوٹا کی نگرانی میں امتحانات کا انعقاد اور کامیاب نوجوانوں کو سرٹیفکیٹس دئیے جائیں گے ۔

مزید :

کامرس -