نامعلوم افراد نے مسلم لیگ ن کے سابق یونین کونسل کے ناظم عباس گجر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

نامعلوم افراد نے مسلم لیگ ن کے سابق یونین کونسل کے ناظم عباس گجر کو فائرنگ کر ...
نامعلوم افراد نے مسلم لیگ ن کے سابق یونین کونسل کے ناظم عباس گجر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان روڈ پر بجلی گھر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ناظم یونین کونسل کو قتل کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق دو نامعلوم افراد نے عباس نامی شخص کی گاڑی پر ملتان روڈ پر واقع بجلی گھر کے قریب اندھا دھند فائرن شروع کر دی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کر دیاہے ،پولیس کا کہناہے قاتلوں نے عباس گجر کو سات گولیاں ماری ہیں جو کہ اس کی موت کا باعث بنی ہیں ۔

مزید : لاہور