سانحہ سندر فیکٹری : فوجی ڈاکٹروں نے ملبے تلے دبے ایک شخص کی ڈرامائی انداز میں جان بچائی

سانحہ سندر فیکٹری : فوجی ڈاکٹروں نے ملبے تلے دبے ایک شخص کی ڈرامائی انداز میں ...
 سانحہ سندر فیکٹری : فوجی ڈاکٹروں نے ملبے تلے دبے ایک شخص کی ڈرامائی انداز میں جان بچائی

  


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) فوج کے ڈاکٹروں کی طرف سے سندر فیکٹری کے ملبے تلے دبے ایک شخص کی ڈرامائی انداز میں جان بچانے کا پتا چلاہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ فوج کے جوانوں نے سندر فیکٹری کے ایک ایسے شخص کی جان بچائی ہے جو ملبے تلے دبا ہوا تھا اور اسے باہر نکالا نہیں جاسکتا تھا۔ترجمان نے بتایا مزکورہ شخص کو باہر نہیں نکالا جاسکتا تھا اس لئے کرنل خالد اور میجر عادل معراج نے اس کا ملبے کے اندر ہی آپریشن کیا اور اسکے جسم سے ٹانکیں جدا کرنا ضروری تھا جسے فوج کے ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے کاٹ دیا اور اب شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔یاد رہے رواں ہفتے سندر میں ایک فیکٹری زمین بوس ہوگئی تھی جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید : لاہور


loading...