شیخوپور ہ میں نا معلوم حملہ آوروں نے ن لیگ کے کونسلر کے امید وار کو قتل کردیا
شیخو پورہ (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے کونسلرکے امید وار عباس گجر کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شیخو پورہ سے مقامی لیگی رہنما عباس گجر پرنا معلوم موٹر سائیکل سوار نے ملتان روڈ بجلی گھر کے قریب اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے گھر جا رہے تھے ۔حملہ آوروں نے عباس گجر کو سات گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔مقتول عباس گجر سابق ناظم یونین کونسل بھی تھے ۔