عمر اکمل کو بچانے کے لئے ن لیگ کا اعلیٰ عہدے دار متحرک ،حیدر آبا د پولیس کی ڈیوٹیاں لگ گئیں،نجی ٹی وی کا دعوی

عمر اکمل کو بچانے کے لئے ن لیگ کا اعلیٰ عہدے دار متحرک ،حیدر آبا د پولیس کی ...
 عمر اکمل کو بچانے کے لئے ن لیگ کا اعلیٰ عہدے دار متحرک ،حیدر آبا د پولیس کی ڈیوٹیاں لگ گئیں،نجی ٹی وی کا دعوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک طرف ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کے حیدر آباد کے ایک گھر میں ”غیر اخلاقی سکینڈل“ سامنے آنے پر انہیں ٹیم سے ڈراپ کیا اور شوکاز نوٹس جاری کیا تو دوسری طرف عمر اکمل کو بچانے والے بھی اپنی کوششوں میں مصروف ہیں ،نجی ٹی وی چینل 92کی ایک رپورٹ کے مطابق عمر اکمل پی سی بی کی جانب سے نوٹس ملنے اور میڈیا پر خبریں چلنے کے فوری بعد اپنے کلب آرگنائزر کے پاس پہنچے جنہوں نے اسلام آباد میں موجود ن لیگ کے ایک اعلیٰ عہدے دار سے بات کر کے عمر اکمل کے مسئلے پر اپنا کردار ادا کرنے کو کہا جس پر ن لیگ کے عہدے دار نے ایک اہم شخصیت کا فون سندھ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کو کرایاجس نے مذکورہپولیس افسر سے بات کی اور کہا کہ عمر اکمل ایک نوجوان اور ٹیلنٹیڈ کھلاڑی ہے اس مسئلے کو زیادہ ہوا نہ دی جائے ،نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد سے اہم ٹیلی فون کال آنے کے بعد سندھ پولیس کے اعلیٰ افسر نے ایس ایس پی حیدر آباد کو فون کر کے مدعی سے معاملات حل کرنے اور کسی صورت بھی عمر اکمل کے خلاف ثبوت پی سی بی کے پاس نہ پہنچنے کا حکم دیا جس پر ایس ایس پی حیدر آباد عمر اکمل کو بچانے کے لئے متحرک ہو گئے ہیں۔