پنجاب اولمپکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چھٹی انٹرسکول و کالج گمز 2015اختتام پذیر

پنجاب اولمپکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چھٹی انٹرسکول و کالج گمز 2015اختتام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پنجاب اولمپک ایسوس ایشن کے زیراہتمام چھٹی انٹر سکول وکالج گیمز 2015ء خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر فنانس ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان تھے اس موقع پر چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی گیمز ایم این اے راحیل اصغر،افتخار علی ملک، ادریس حیدر خواجہ، بشیر احمد گل، سلمان بٹ، مشتاق احمد، خاور شاہ، خلیل احمد، وقار علی سمیت کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ الرحمان نے پنجاب اولمپک کے اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ اگر اس سال 250/سکول و کالج آئے ہیں تو اگلے سال یہ تعداد تین سو سے بڑھ جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے اور یہی بچے آگے چل کر پاکستان کا مستقبل ہیں۔سکول گرلز میں ادبستان صوفیہ نے 648 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، بیکن ہاؤس لبرٹی نے 427 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، سٹی سکول گورومانگٹ نے 323 کے ساتھ تیسری، لاہور علامہ نے 293 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، سیکرڈ ہارڈ نے 291 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ سکول بوائز کے فائنل رزلٹس کے مطابق ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن نے 1147 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، سٹی سکول گورومانگٹ نے 699 کے ساتھ دوسری، ڈان باسکو انگلش میڈیم نے 290 پوائنٹس کے ساتھ تیسری، بحریہ سکول نے 210 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، ڈی پی ایس ٹاؤن شپ نے 200 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔کالج بوائز میں پنجاب گروپ آف کالجز نے 1936 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے 883 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، سپریئر کالج نے 640 پوائنٹس کے ساتھ تیسری ، سٹی سکول گورومانگٹ نے 326 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، اسلامیہ کالج سول لائن نے 224 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ گرلز کالجز مقابلوں کے نتائج کے مطابق لاہور کالج یونیورسٹی نے 1593 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، کنیئرڈ کالج نے 772 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، اسلامیہ کالج لاہور کینٹ نے 302 پوائنٹس کے ساتھ تیسری ، فاطمہ جناح چونا منڈی 250 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، ڈی ایچ اے ایجوکیشن سسٹم نے 210 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔