لندن : ومبلے سٹیڈیم میں مودی کے حق اور مخالفت میں نعرے بازی،پولیس کو مداخلت کرنا پڑی

لندن : ومبلے سٹیڈیم میں مودی کے حق اور مخالفت میں نعرے بازی،پولیس کو مداخلت ...
لندن : ومبلے سٹیڈیم میں مودی کے حق اور مخالفت میں نعرے بازی،پولیس کو مداخلت کرنا پڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کےخلاف ومبلے سٹیڈیم میں شدید نعرے بازی ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم ومبلے سٹیڈیم گئے جیاں انہوں نے بھارتی کمیونٹی سے خطاب کیا اس موقع پر کشمیریوں نے مودی کےخلاف کشمیر کاحق خود ارادیت سلب کئے جانے پر شدید احتجاج کیا اس موقع پر سکھ کمیونٹی نے بھی بھارت میں جارحیت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔مودی کے خلاف نعرے بازی کرنے والے کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے ملکر احتجاج ریکارڈ کرایا۔بھارتی وزیر اعظم کےخلاف کشمیری  اور سکھ کمیونٹی نعرے بازی پر ہندو کمیونٹی بھی میدان میں آگئی،بھارتی کمیونٹی نے سکھوں اور کشمیریوں کے خلاف نعرے بازی شروع کردی تاہم برطانوی پولیس نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مظاہرین کو منتشر کردیا۔