ریو نیو ریکارڈ کی تیاری میں غفلت ،کلکٹر نے اے سی تحصیلداروں کا اجلاس طلب کر لیا

ریو نیو ریکارڈ کی تیاری میں غفلت ،کلکٹر نے اے سی تحصیلداروں کا اجلاس طلب کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(عامر بٹ سے )سرکاری املاک کی تفصیلات ،پنجاب اسمبلی میں کئے جانے والے سوالات کے جوابات ،زیر التواء وراثتی انتقالات اور نیب ،اینٹی کرپشن،صوبائی محتسب،چیف سیکریٹری ،سمیت مالی امداد کے پینڈنگ کیسزاور تاوان آبیانہ کی ریکوری کے حصول کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو لاہورنے پا نچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ،اے ایس آرز اور تحصیلداران کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا،تفصیلات کے مطابق،دیر آئد درست آئد،روزنامہ پاکستان کی خبر ایکشن ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر لاہور عرفان نواز میمن نے ؂محکمہ ریونیو کے بنیادی کاموں میں غفلت برتنے اور تاخیری حربوں سے محکمانہ رپورٹس کی تیاری کرنے کی شکائت کا نوٹس لے لیاہے گزشتہ روز اے ڈی سی آر آفس میں ہونے والی اہم میٹنگ میں جو ایجنڈا تشکیل دیا گیا اس میں پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر جن میں اے سی سٹی عاصم سلیم،اے سی شالیمار ارشد بھٹی،اے سی کینٹ راؤ امتیاز،اے سی ماڈل ٹاؤن عبداللہ نیر گنڈاپور اور اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ علی شہزاد نے بھی شرکت کی،سب سے پہلے تاوان اور آبیانہ کی ریکوری کی رپورٹ طلب کی گئی ،جس میں ریکوری کو 100فیصد یقینی بنانے کی ہدائت کی گئی،اس طرح مالی امداد کے حوالے سے ریونیو سٹاف کو دی جانے والی ذ مہ داریوں پر رپورٹ مانگی گئی،پینڈنگ کیسز رکھنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا،جبکہ وراثت کے انتقالات کی تصدیق میں تاخیر برتنے پر بھی تحصیلداران اور ریونیو افسران کو حتمی وارننگ دے دی گئی ،قومی احتساب بیورو پنجاب (نیب)،محکمہ انسداد رشوت ستانی(اینٹی کرپشن)،صوبائی محتسب پنجاب ،چیف سیکریٹری،پنجاب ،سینئر ممبر پنجاب اور پنجاب اسمبلی میں کئے جانے والے سوالات کے تحریری جوابات اور ریونیو ریکارڈ کے مطابق مرتب کی جانے والی رپورٹس میں سستی برتنے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو عرفان نواز میمن نے تحصیل سٹی اور تحصیل کینٹ میں بروقت کروائے جانے والے کاموں پر تحصیل کلکٹرز کی کارکردگی کو بھی سراہا تو دوسری جانب ریونیو سٹاف اور انتظامی افسران کو محکمہ ریونیو کے بنیادی کاموں پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے بروقت کام کرنے کی ہدائت کی ہے ایڈیشنل کلکٹر ریونیو کا کہنا تھا کہ اب کوئی کوتاہی تاخیر اور سستی برداشت نہیں کی جائے ،آئندہ چند روز میں مانیٹرنگ کا سسٹم فعال کر دیا جائے گا۔