گرانفروشی کرنے پر33 دکانداروں کے چالان

گرانفروشی کرنے پر33 دکانداروں کے چالان

لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے878مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر33 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ44,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،49افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر79افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے30افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...