میٹروٹرین منصوبہ آغاز ہی میں مالی بہران کا شکار ، ڈیڑھ ارب روپے فنڈ کی سمری مسترد

میٹروٹرین منصوبہ آغاز ہی میں مالی بہران کا شکار ، ڈیڑھ ارب روپے فنڈ کی سمری ...

لاہور(اپنے خبر نگار سے )صوبائی حکومت میٹروٹرین منصوبہ کے آغاز ہی میں مالی بہران کا شکار ہو گئی ہے میٹروٹرین منصوبہ کی وجہ سے شہر کے 10اہم مکامات پر سیوریج سسٹم نکارہ ہو گیا ہے جن میں گلشن راوی ،لاریکس کالونی، پونچھ روڈ غزالی روڈ ،قیوم پارک، غلام نبی پارک سرہندی روڈ سمیت متعدد جگہ پر سیورج سسٹم ناکام ہو گیاہے اور میٹرو ٹرین شہر کے 10سیوریج سسٹم کو ہڑپ کر گئی ہے ایل ڈی اے نے بروقت سیوریج سسٹم تبدیل کرنے کے لئے محکمہ خزانہ کو سمری ارسال کی تھی جس کو مسترد کر دیا گیا ہے ایل ڈی اے نے محکمہ خزانہ کو ایک ارب پچاس کروڑ روپے کی سمری ارسال کی تھی یہ سمری لاہورکے دیگر میگا پروجیکٹ کے فنڈز کی وجہ سے مسترد کی گئی ہے جبکہ دیگر محکموں کے ترقیاتی فنڈ بھی میٹرو ٹرین منصوبہ میں شامل کیے جا رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1