حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر اب تک کوئی بھی عمل درآمد نہیں کیا ،میاں ایوب

حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر اب تک کوئی بھی عمل درآمد نہیں کیا ،میاں ایوب

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ابھی تک حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر کوئی بھی عمل درآمد نہیں کیا جس سے وفاقی حکومت کی قومی امور پر عدم دلچسپی سب کے سامنے عیاں ہو چکی ہے حکومت نے عوامی مفادات کیلئے سرے سے کوئی کام ہی نہیں کیا ہے وفاقی حکومت فوری طور پر آمر نہ طرز حکمرانی اور عوام دشمن پالیسیو ں کو ختم کر کے عوا م کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کرے بسیں اور سڑکیں بنا لینے سے گڈگورننس نہیں آ ئے گی۔

اس کے لئے عملی کام کرنا ہوں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت کی مایو س کارگردگی کھل کر عوام کے سامنے آ گئی ہے حکومتی وزراء اسمبلیو ں میں آتے نہیں اگر یہ کہا جائے کہ (ن) لیگ نے نااہلیوں ، ناکامیو ں اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے تو یہ بے جا نہ ہو گا حکمرانو ں کو عوام کی نہیں بلکہ اپنے نا م نہاد منصوبو ں کی فکر پڑی ہوئی ہے میٹر و اور مو ٹر وے نے بھوکی قوم کا پیٹ نہیں بھرنا آج پوری دنیا ہما را مذاق اڑا رہی ہے غریب عوام بھوک غربت اور فلاس سے خود کشیاں کررہے ہیں تو ہمارے حکمران بسیں چلا کر ڈنیگیں مار رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...