رہائشی علاقوں میں 17خطرناک انڈسٹریل یونٹس کیخلاف بھر پور ایکشن لینے کی ہدایت

رہائشی علاقوں میں 17خطرناک انڈسٹریل یونٹس کیخلاف بھر پور ایکشن لینے کی ہدایت

لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے رہائشی علاقوں میں موجود 17خطرناک انڈسٹریل یونٹس کے خلاف ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز، لیبر، سول ڈیفنس، لیسکو1122اور انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کو مشترکہ طور پر بھر پور ایکشن لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ ان17فیکٹریوں کو ضلعی انتظامیہ لاہور نے پہلے ہی نوٹسز جاری کیے ہوئے ہیں۔کل ان فیکٹریوں کو شوکاز نوٹسز جاری کیے جائینگے جن میں ان فیکٹریوں کو 24گھنٹے میں فیکٹریوں کو رہائشی علاقوں سے منتقل کرنے کے لیے وقت دیا جائے گا۔ عمل درآمد نہ کرنے والی فیکٹریوں کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے بتایا کہ سمن آباد ٹاؤن میں5،شالیما ر ٹاؤن میں4،راوی ٹاؤن میں4،گلبرگ ٹاؤن میں3اور واہگہ ٹاؤن میں1انڈسٹریل یونٹ رہائشی علاقوں میں موجود ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...