مدارس دینیہ عصری تقاضے پورے کرتے ہیں، قاضی نیاز حسین

مدارس دینیہ عصری تقاضے پورے کرتے ہیں، قاضی نیاز حسین

لاہور( نمائندہ خصوصی)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ اسلامی مکاتب فکر کے پانچوں وفاق المدارس کو امتحانی بورڈزکے طور پر منظور کرکے امتیازی رویے ختم کئے جائیں۔ یہ اقدام خود حکومت کے فائدے میں ہوگا ۔متعلقہ ادارے اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے مطالبے پر غور کریں ، اسے سرخ فیتے کی نذر نہ ہونے دیا جائے۔ مدارس دینیہ عصری تقاضے پورے کرتے ہیں اور ان سے منسلک طلبہ کسی سے کم نہیں۔ اسلام آبادمیں وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمان سے اتحادتنظیمات کے دیگر قائدین کے ہمراہ ملاقات کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ وزارت تعلیم سے پانچوں وفا ق المدارس کو آغا خان بورڈ کی طرز پر باقاعدہ امتحانی بورڈزکے طور پر تسلیم کرنے کے حوالے سے ابتدائی بحث ہوئی ہے، جس پر حتمی فیصلے کے لئے تمام متعلقہ محکموں وزارت مذہبی امور، وزارت داخلہ، ہائر ایجوکیشن کمشن اور اتحاد تنظیمات مدارس کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

  جو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے سے نہ صرف مدارس بلکہ حکومت کے بھی مسائل کم ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...