ذیابیطس کے مرض سے آگاہی کے سلسلہ میں سیمینار اورواک آج ہوگی

ذیابیطس کے مرض سے آگاہی کے سلسلہ میں سیمینار اورواک آج ہوگی

لاہور(جنرل رپورٹر، لیڈی رپورٹر )شوگر کے عالمی دن کے موقع پر ذیابیطس کے مرض سے آگاہی کے سلسلہ میں آج بروز ہفتہ کو صبح 10بجے لاہور جنرل ہسپتال کے’’ ذیابیطس کلینک‘‘ کے زیر اہتمام ایک سیمینار اورآگاہی واک کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔جس میں تما م شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔آگاہی واک کی قیادت جنرل ہسپتال لاہور کے پرنسپل پروفیسر خالد محمود کرینگے جبکہ جنرل ہسپتال لاہور کے ایم یس ڈاکٹر نیاز احمد‘شعبہ میڈیسن کے سربراہ پروفیسر غیاث النبی طیب اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ذیابیطس سنٹروایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔

واک میں پرائیڈ آف پر فارمنس معروف اداکار سہیل احمد (عزیزی) خصوصی طور پر شرکت کرینگے۔اس موقع پرجنرل ہسپتال میں مختلف ادویہ ساز اداروں کی جانب سے سٹال بھی لگائے جائینگے جہاں مفت ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4