گورنمنٹ پرائمری سکول کے طلبہ کا ایران کارکنان کا مطالعاتی دورہ

گورنمنٹ پرائمری سکول کے طلبہ کا ایران کارکنان کا مطالعاتی دورہ

لاہور( جنرل رپورٹر)گورنمنٹ پرائمری سکول‘ گلبرگIII‘ لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے اسلامیہ کالج برائے خواتین‘ کوپر روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ سلامت پورہ‘لاہور‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ حسن کوٹ‘ رائیونڈ روڈ‘لاہور‘ڈیسنٹ ماڈل سکول‘ فیروزوالہ‘ شاہدرہ‘لاہورکیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد534 تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...