عسکری قیادت کے حکومتی کارکردگی پر تحفظات درست ہیں،حامد سعید

عسکری قیادت کے حکومتی کارکردگی پر تحفظات درست ہیں،حامد سعید

لاہور(نمائندہ خصوصی)نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ عسکری قیادت کے حکومتی کارکردگی پر تحفظات درست ہیں۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیہ کو درست انداز میں لیا جائے۔انتہا پسندی کی وجہ سے بہار مود ی کیلئے خزاں بن گیا ۔ بلوچستان میں فراریوں کا ہتھیار ڈالنا خوش آئند ہے۔حکومت نجکاری کے نام پر گھپلا کرنے جارہی ہے۔حکمران جمہوریت کے تقاضے پورے کریں توکسی کو جرنیلی شب خون کی جر أت نہ ہو۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم ہے۔حکمرانوں نے عوام سے منہ کا نوالہ اور گھر کا اجالا چھین لیا ہے۔انتخابات کو سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کا کھیل بنا دیا گیا ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں گڈ گورننس پر زور قوم کی ترجمانی ہے۔افغان امن عمل عالمی حمایت سے مشروط ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...