حکومت غربت کے خاتمے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی ، یوسف اعوان

حکومت غربت کے خاتمے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی ، یوسف اعوان

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ حکومت غربت کے خاتمے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی ہے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی تک میسر نہیں پینے کا صاف پانی بھی نایاب ہے غریب اور مزدور طبقہ حکمرانوں کے عاقبت نا اندیش فیصلوں سے پس کر رہ گئے ہیں حکمران غربت ختم کرنے میں بری طرح سے ناکام ہو چکے ہیں اور حکمران وہ پالیسان بنا رہے ہیں کہ جس سے امیر ۔امیر تر ہو رہا ہے اور غریب ۔غریب مزید غریب ہو رہا ہے۔

محنت کش طبقے کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مزدورں کے حقوق کے لیے این جی اوز اور تنظیمیں بھی کچھ نہیں کر رہی ہے ہر سال سینکڑوں مزدور بے روز گاری اور فاقہ کشی سے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی حکمران ملازمین کے ساتھ نارواسلوک اور مزدور وں کاا ستحصال کا سلسلہ بند کرے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ میٹروبس ، اورنج ٹرین اور ان جیسے دیگر کئی بڑے اور غیر ضروری منصوبوں پر قوم کا پیسہ خرچ کرنے کی بجائے مہنگائی اور غریت کے خاتمے لیے ہنگامی اقدامات کرے تاکہ ملک میں خوشحالی کا سفر شروع ہو سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1