کراچی میں مون گارڈن کے معاملے کاانسانی بنیادوں پر جائزہ لینے کی ضرورت ہے،جمیل ملک

کراچی میں مون گارڈن کے معاملے کاانسانی بنیادوں پر جائزہ لینے کی ضرورت ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں مون گارڈن کے معاملے کاانسانی بنیادوں پر جائزہ لینے کی ضرورت ہے،متاثرہ مکینوں نے رقم کی ادائیگی کے بعد فلیٹ خریدے حکومت دوہرا معیارترک کرکے متاثرین کو انصاف فراہم کرے، ایک بیان میں انہوں نے کہا مون گارڈن کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا بیان انکے دوہرے معیار کاعکاس ہے،حکومت کو ملک میں کھربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ جمانے والے مافیاز نظر نہیں آرہے صرف مون گارڈن کے مکینوں کو ہی گھروں سے بیدخلی پر مجبور کیا جارہا ہے،حکمران خوف خدا کریں اور متاثرین کو بے گھر کرنے کی بجائے کنٹریکٹر کیخلاف کاروائی کریں یا پھر متاثرین کوآج کے نرخوں کے مطابق ادائیگی کی جائے،انہوں نے کہا مون گارڈن کے متاثرہ مکینوں کیخلاف طاقت کا استعمال نقصان دہ ثابت ہوگاجس سے ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے،حکومت اپنے رویہ پرنظر ثانی کرے،پاکستان جمہوری اتحاد نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ مون گارڈن کے معاملے کو انتظامی کی بجائے انسانی بنیادوں پر دیکھا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1