زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ادویات راشن اور خیمے پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے،زبیدہ جبیں

زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ادویات راشن اور خیمے پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے،زبیدہ ...

لاہور(لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماڈاکٹر ذبیدہ جبیں نے بتایا کہ زلزلہ کے فوراً بعدالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی ٹیم نے دیر پائین،سوات،چکترامیں ۰۰۵۲ رضاکاروں اور۵۶ ایمبولینس گاڑیوں نے ریلیف کا سامان متاثرہ علاقوں تک پہنچایااور ادویات راشن اور خیمے پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔جماعت اسلا می حلقہ خواتین نے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور الخدمت فاؤندیشن ویمن ونگ لاہور کی طرف سے ۰۲ لاکھ کا چیک بھی دیا گیااس کے علاوہ حلقہ خواتین کے مختلف شعبہ جات نے زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے مالی اور ضروریات زندگی کی اشیاء سے مددکر رہی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ الخدمت ویمن ونگ لاہور متحرک ہے اور امداد میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

وہ متاثرہ خاندانوں کی سخت سردی سے قبل بحالی کے لیئے کوشاں ہے۔ڈاکٹر ذبیدہ جبین نے بتایا کہ زخمیوں کی کشیر تعداد موجود ہے۔

جبکہ املاک کے نقصان کا اندازہ کروڑوں سے بھی زیادہ ہے۔ہمین قوم یونس کی طرح معافی مانگنی چاہیئے اور کوشش کریں کہ جس کلمہ کی بنیاد پہ پاکستان حاصل ہو تھا اس عہد کو قائم رکھنے کی کوشش کریں اور پاکستان کو اسلامی ملک بنانے مین اللہ ہماری مدد فرمائے ۔آمین

مزید : میٹروپولیٹن 4