(ن) لیگ بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں بھی کامیابی حاصل کرے گی ،عبدالرؤف

(ن) لیگ بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں بھی کامیابی حاصل کرے گی ،عبدالرؤف

فیروز والہ (نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ (ن) پی پی 165کے رہنما میاں عبدالرؤف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جتنے ترقیاتی کام مختصر وقت میں کروائے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی مسلم لیگ (ن) وفاق کی علامت بن چکی ہے ۔مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں بہت زیادہ کامیابی حاصل کرے گی ر دنیا میں پاکستان کا مقام بہت زیادہ بلند ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چھٹہ کالونی، نین سکھ ، مصطفی آباد، فیض پور خورد، اور نیشنل ٹاؤن میں پارٹی ورکروں کے منعقد اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر U-Cفیض پور چےئر مین کے امید وار ملک ظہیر احمد ، میاں شہباز احمد، چوہدری غلام حسین ٹوری، چوہدری اکبر علی ، مظفر بھٹی ، طاہر محمود بھٹی ، اور دیگر ارکان کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...