ڈریم لینڈ ریسٹورنٹ گلبرگ میں چھاپہ کے دوران توڑ پھوڑ پر قانون کیمطابق کارروائی کا حکم

ڈریم لینڈ ریسٹورنٹ گلبرگ میں چھاپہ کے دوران توڑ پھوڑ پر قانون کیمطابق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے ڈریم لینڈ ریسٹورنٹ گلبرگ میں چھاپہ مار کر توڑ پھوڑ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنرعبداللہ ، ٹی ایم او گلبرگ محمد عامر۔فیصل شہزاد،، ٹی آر آئی سید عباس شاہ اور رانا ظہیرکے خلاف گلبر گ پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا ہے عدالت میں ڈریم لینڈ ریسٹورنٹ گلبرگ کے مالک وجیح حیدر نقوی نے اپنے وکیل کی وساطت سے اسسٹنٹ کمشنرعبداللہ ،ٹی ایم او گلبرگ محمد عامر،فیصل شہزاد اور دو ٹی آر آئی سید عباس شاہ اور رانا ظہیرکے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ انتظامیہ کے افسران نے اس کے ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا، توڑپھوڑ کی اور فرنیچرسمیت دیگر اشیاء اٹھا کر لے گئے۔عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد گلبر گ پولیس کو حکم دیا کہ مدعی کا بیان قلمبند کرنے کے بعد قانون کے مطابق انتظامیہ کے افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔