اسسٹنٹ کمشنر فیروز والہ رانا محمد شکیل اسلم کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر فیروز والہ رانا محمد شکیل اسلم کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا ...

فیروز والہ (نمائندہ پاکستان) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروز والہ رانا محمد شکیل اسلم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیروز والہ کا دورہ کیا اس موقع پر MSڈاکٹر محمد آصف اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر میں مریضوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ادویات کی سہولیات کے بارے میں مریضوں سے معلومات کی جنہوں نے اظیاں کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ مریضوں کو سرکاری سزا پر جو طبعی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں یہ مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ ہے مریضوں کو چاہئے کہ وہ کسی کو کوئی معاوضہ نہ دے وہ اپنے علاج معاوضہ کیلئے مفت فائدہ اٹھائیں۔اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شکیل اسلم نے ہسپتال کی مختلف وارڈ کا دورہ کیا اور صفائی کے نظام کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی سے وطن عزیز کا روشن مستقبل وابستہ ہے تحصیل بھر میں ایک لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں تا کہ اس خطر ناک امراض سے بچے دور رہ سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...