پی ٹی آئی عوامی مقبولیت میں سب سے آگے ہے ، ،عبدالعلیم خان

پی ٹی آئی عوامی مقبولیت میں سب سے آگے ہے ، ،عبدالعلیم خان

لاہور ( پ ر ) چئیرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ تمام تر پراپیگنڈہ کے باوجود آج بھی تحریک انصاف عوامی مقبولیت میں سب سے آگے ہے عمران خان کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوئی ہیں اور ندرون سندھ پی ٹی آئی کو بھرپور پذیرائی ملی ہے اور اب پیپلز پارٹی کیلئے مزید سندھ کارڈ کو کیش کرنا ممکن نہیں ہو گا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ2011میں تحریک انصاف کی عوامی لہر دیکھ کر" سٹیٹس کو "کی حامی جماعتیں اکھٹی ہو گئیں جس کا ایک مرتبہ پھر سپیکر کے الیکشن میں اظہار ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی دینے کیلئے جاگیرداری اور وڈیرہ سسٹم ختم کرنا ہو گا جس کیلئے عمران خان کی قیادت میں ملک گیر تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے ،عبدالعلیم خان نے پی پی147میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی کے حلف اٹھانے کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 30برس سے باریاں لینے والے آج تک عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتیں ہی فراہم نہیں کر سکے

مزید : میٹروپولیٹن 4