مخلوق کی خدمت کاموقع ملا ،ضائع نہیں کرینگے،حشمت علی شاہ
لاہور(پ ر)یونین کونسل نمبر4 کے نومنتخب چیئرمین سید حشمت علی شا ہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی مخلوق کی خدمت کا موقع دیا ہے اسے ضائع نہیں جانے دینگے۔ یہ بات انہوں نے مبارکباد دینے کے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس میں چوہدری فیاض احمدگجر،چوہدری رشیدگجر، محمد نا صر،حاجی با بر اکبر ودیگرشامل تھے۔ وفد نے وائس چےئرمین کرامت رحمانی، جنرل کونسلر میا ں طارق محمود کو بھی مبار کباد پیش کی۔ سید حشمت علی شاہ نے مزیدکہاکہ میں اپنے حلقہ کے عوام کے بنیاد ی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی کوشش کرونگا۔