زلزلہ متاثرین کے لئے پوری قوم کو کوشش کرنی چاہئے، امجد ثاقب

زلزلہ متاثرین کے لئے پوری قوم کو کوشش کرنی چاہئے، امجد ثاقب

(پ ر) اخوت کے بانی و فاؤنٹین ہاؤس چئیرمین ڈاکٹرامجد ثاقب نے کہا ہے کہ زلزلہ سے خیبر پختونخواں ، گلگت و دیگر علاقوں میں ہونے والی تباہی سے متاثرہ لوگوں کے لئے پوری قوم کو کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ذاتی اور عالمی اختلافات کو بھلا کر مشکل میں پھنسے ہوئے لوگوں کی بحالی کے لئے کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اخوت کے رضاکار زلزلہ زدہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کے لئے موجود ہے۔

اور اخوت تنظیم اپنی پوری توانائی کے ساتھ دور دراز علاقوں میں پہنچ چکی ہے۔ ہم نے اپنے تمام وسائل زلزلے سے متاثرہ لوگوں میں تقسیم کر کے ان کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔ڈاکٹر امجد ثاقب نے مزید کہا کہ ہم اپنے میڈیکل کیمپ کے ذر یعے زلزلہ متاثرین تک طبی سہولتیں پہنچا رہے ہیں جو مشکلات کی وجہ سے اپنے علاج کروانے سے قاصر ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...