پی ایچ اے کے ملازمین ممکنہ ٹھیکیداری نظام کیخلاف سڑکوں پر آگئے

پی ایچ اے کے ملازمین ممکنہ ٹھیکیداری نظام کیخلاف سڑکوں پر آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے خبر نگار سے)پی ایچ اے کے ملازمین ممکنہ ٹھیکیداری نظام کیخلاف سڑکوں پر آگئے۔سی بی اے کے جنرل سیکرٹری حافظ ابرارکا کہنا ہے کہ محکمہ غریب مالیوں کی وجہ سے ترقی کر رہا ہے ان کو ریگولر کرنے کی بجائے بیروزگاری کی صورت میں انعام دیا جا رہا ہے۔شادمان مصطفی ٹاؤن سکیم،فیصل ٹاؤن اور لنک روڈ پنجاب یونیورسٹی تک کریم بلاک سکیم کو ٹھیکے پر دینے سے ایک ہزار مالی بے روز گار ہو جائیں گے۔وائس چئیرمین پی ایچ اے اور ڈی جی پی ایچ اے سے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے کہا ہے لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی،وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے۔تفصیلات کیمطابق پی ایچ اے میں ممکنہ ٹھیکداری کیخلاف ملازمین سڑکوں پر آگئے ہیں فیصلہ واپس نہ لینے پر کام بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے پی ایچ اے ملازمین نے خورشید پارک شادمان میں ٹھیکیداری نظام کیخلاف احتجاج کیا۔پی ایچ اے سی بی اے یونین کے جنرل سیکرٹری حافظ ابرار احمد امتیاز علی خان اور اشرف سوہنا کے علاوہ دیگر ملازمین نے شرکت کی ۔ملازمین نے بتایا کی شہر کی پانچ اہم سکیمیں جن میں شادمان،مصطفی ٹاؤن،فیصل ٹاؤن اور لنک پنجاب یونیورسٹی روڈ تا کریم بلاک ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ملازمین نے ٹھیکے پر دینے کے خلاف سخت نعرے بازی کی انہوں نے کہا کہ فیصلہ سے ایک ہزار مالی بے روز گار ہوجائے گا ،جنرل سیکرٹری حافظ ابرار احمد کا کہنا ہے کہ محکمہ غریب مالیوں کی وجہ سے ترقی کر رہا ہے جبکہ انتظامیہ ان کو ریگولر کرنے کی بجائے بے روز گاری کی صورت میں انعام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ وائس چئیرمین پی ایچ اے اور ڈی جی سے درخواست کی تھی کہ فیصلے پر نظر ثانی کریں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انتظامیہ کے ظالمانہ رویہ کا نوٹس لیں بصورت دیگر کام بند کردیں گے۔