آل پاکستان وڈیومقابلہ کا اعلان، یونیورسٹی برائے سنٹرل پنجاب کی تیسری پوزیشن

آل پاکستان وڈیومقابلہ کا اعلان، یونیورسٹی برائے سنٹرل پنجاب کی تیسری پوزیشن

لاہور (خبرنگارخصوصی) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے آل پاکستان وڈیو مقابلے کے نتا ئج کا اعلان کر دیا جس میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یوسی پی سے میڈیا کلب نے سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات پر ڈرامیٹک کلب کے اشتراک سے فلم بنائی ۔فلم کے ڈائریکٹر اسامہ آفتاب اور پروڈیوسر ذیشان چوہدری نے اس کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا۔ گزشتہ روز ورچوئل یونیورسٹی لاہور کیمپس میں انعامی رقم دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ریکٹر وی یو سمیت میڈیا گروپس کے نمائندگا ن نے شرکت کی اور طلبا کی اس کاوش کو سراہا اورانہیں مبارک باد پیش کی۔ ریکٹر وی یو نے طلبا کو پچاس ہزار کی انعامی رقم کا چیک دیا۔ بعدازاں طلبا کو وی یو ٹیلی ویژن کی عمارت کا خصوصی دورہ بھی کروایاگیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...