مفتیان کرام ،شیوخ القرآن اورشیوخ الحدیث کی احتساب کانفرنس میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی

مفتیان کرام ،شیوخ القرآن اورشیوخ الحدیث کی احتساب کانفرنس میں بھرپور شرکت ...

لاہور(خبر نگار خصوصی)مفتیان کرام ،شیوخ القرآن اورشیوخ الحدیث نے احتساب کانفرنس میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کانفرنس میں شرعی اعلامیہ کے ذریعے پاکستان کے تمام شعبہ جات میں چھپے ہوئے کرپٹ مافیا کو بے نقاب کیا جائے گا تاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مقدس اداروں کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے خوف خدا دلوایا جائے ۔شریعت مطہرہ مکمل ضابطہ حیات ہے اس لیے اسلام انسان کی زندگی کے ہر پہلو پر اس کی راہنمائی کرتا یہ بات چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان محمد ضیاء الحق نقشبندی نے مفتیان کرام اورشیوخ الحدیث سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کرپٹ مافیا کے خلاف کھل کر بات کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...