محمود علی مرحوم کی نویں برسی کے سلسلے میں ایک خصوصی نشست آج
لاہور( جنرل رپورٹر)تحریک پاکستان کے رہنما،آسام مسلم لیگ کے سابق جنر ل سیکرٹری‘ صدر تحریک تکمیل پاکستان اور سابق وفاقی وزیر حکومت پاکستان محمود علی مرحوم کی نویں برسی کے سلسلے میں ایک خصوصی نشست آج ہفتہ 14نومبر کو ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ہوگی۔
،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔اس نشست کی صدارت سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمدکریں گے۔نشست کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک تکمیل پاکستان کے اشتراک سے کیا ہے۔