کورکمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کا اعلامیہ حقیقت پر مبنی ہے،جاوید اقبال بٹ

کورکمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کا اعلامیہ حقیقت پر مبنی ہے،جاوید اقبال بٹ

لاہور(پ ر)قومی تاجر اتحاد پنجاب نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کیخلاف غلط زبان استعمال کرنے والے مفاد پرست سیاستدانوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور پاک فوج کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے گزشتہ روز قومی تاجر اتحاد پنجاب کے سینئر وائس چیئرمین جاوید اقبال بٹ کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں تاجروں کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ڈی جے بٹ، محمد عمران، سلیم اقبال بھٹی، طارق شہزاد سندھو،، ملک انعام، میاں خالد پرویزو دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں جاوید اقبال بٹ نے بتایا کہ حالیہ کورکمانڈرز کانفرنس میں ملکی حالات پر پاک فوج نے جو اعلامیہ جاری کیا تھا وہ حقیقت پر مبنی ہے،انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں پاک فوج نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا حالانکہ اس سے قبل تمام مفاد پرست سیاستدان دہشت گردی کے خاتمہ میں ناکام ہو چکے تھے مگر جیسے ہی فوج نے دہشت گردی پر قابو پایا ۔

سیاستدانوں اسی پاک فوج کیخلاف بیان بازی کرنے لگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...