ایم ڈی جرنلسٹ فاؤنڈیشن ایف بلاک کی جلد بیلٹنگ کرائیں ، کور کمیٹی

ایم ڈی جرنلسٹ فاؤنڈیشن ایف بلاک کی جلد بیلٹنگ کرائیں ، کور کمیٹی

لاہور (پ ،ر)ایم ڈی جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایف بلاک کی بیلٹنگ کا معاملہ جلد سے جلد مکمل کریں تاکہ صحافی اپنے گھر کا دیرینہ خواب پورا ہوتا دیکھ سکیں۔ان خیالات کا اظہار کور کمیٹی اجلاس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پریس کلب پہاڑی پر چیئرمین کور کمیٹی شیرافضل بٹ کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں ممبران نے اس بات پر زور دیا کہ ایف بلاک کے تمام سٹیک ہولڈر پریس کلب 2007ء کی فہرست کے 295سے زائدحقدار ممبران کو پلاٹوں کی الائٹمنٹ کرانے میں سیکرٹری اطلاعات پنجاب مومن آغا کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں اوراب اس حوالے سے بلاک کے تمام جرنلسٹ پرامید ہیں کہ وہ ان کی کاز کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرینگے۔ اجلاس میں ممبران نے کاز کے حصول تک اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کے عزم کو بھی سراہا ،اجلاس میں کور کمیٹی سنیئر وائس چیئرمین مقیم چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری عمران کے علاوہ سینئر ممبرز حنیف عاصم، سرفراز کاشر بٹ ، فوٹو گرافر زیڈ ا ے طارق ، اسجد علی ، رانا عرفان ، قیصر چوہان ، رضامغل اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4