19 نومبر کو بلدیاتی انتخابات میں بھی ن لیگ کامیابی حاصل کرے گی ،فیصل شامی

19 نومبر کو بلدیاتی انتخابات میں بھی ن لیگ کامیابی حاصل کرے گی ،فیصل شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما فیصل شامی نے کہا ہے کہ پنجاب بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی تاریخی کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ اہلیان پنجاب آج بھی میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں اور انکے ایک اشارے پر اپنا تن من دھن لٹانے کے لئے تیار ہیں وہ گزشتہ روز پریس کلب میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ، فیصل شامی کا کہنا تھا کہ انیس نومبر کو ہونے والے پنجاب میں دوسرے مرحلے میں ہونے والے بلد یاتی انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ہی کامیابی حاصل کرے گی فیصل شامی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں اہلیان پنجاب نے دھاندلی کا نعرہ لگانے والوں کو یکسر مسترد کر دیا انکا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ن لیگ کی کامیابی سے صوبے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا