ٹرین منصوبہ کیلئے پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ اولڈ کیمپس پر قبضہ قابل مذمت ہے،آسا
لاہور(خبر نگار خصوصی) حکومت نے گزشتہ رات میٹرو ارونج ٹرین منصوبے کیلئے پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ اولڈ کیمپس پر قبضہ کر لیا اور یونیورسٹی گراؤنڈ کے گرد دیوار اور جنگلہ توڑ کر بجری کے ٹرک بجھوا دیئے ۔ پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن اس شب خون کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ایل ڈی اے اور ٹیپا پاکستان کی سب سے قدیم اور بڑی یونیورسٹی کے تقدس کو اس بری طرح پامال کررہے ہیں تو یہ عام لوگوں سے کیا سلوک کرتے ہوں گے ۔ آسا کے صد ر پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم اور سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین نے حکومتی اداروں کی اس لاقانونیت کی شدید مذمت کی ہے۔