خود کو سکرین پر دیکھنے سے نفرت ہے ، جانی ڈپ

خود کو سکرین پر دیکھنے سے نفرت ہے ، جانی ڈپ

لاس اینجلس (آن لائن) ہالی وڈ کے اداکار جانی ڈپ کا کہنا ہے کہ مجھے خود کو سکرین پر دیکھنے سے نفرت ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بمشکل اپنی پرفارمنس ہضم کر پاتے ہیں ۔ ڈپ نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے ابتدا میں وہ آڈیشن کے معاملے میں انتہائی خراب تھے انہوں نے کہا کہ میں نوجوانی میں بے وقوف تھا میں سمجھتا تھا کہ آڈیشن عمل کا پرفارمنس سے کوئی زیادہ تعلق نہیں ۔ ڈپ نے بتایا کہ میں ایک فلم سکرپٹ میں صرف ڈائیلاگ پر دھیان دیتے ہیں اور جانتے بوجھتے تمام دوسری ہدایات نظر انداز کرتے ہیں میں تمام سکرین ڈائریکشنز کو نظر انداز کر دیتا ہوں ۔ مجھے یہ معلوم کرنے کی کیا ضرورت ہے کہ کہانی میں اور لوگ کیا کر رہے ہیں ؟ جانی نے مزید کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے جیک سپیرو کا کردار کیا ۔ میں نے اس کردار سے بہت زیادہ محنت کی تھی میں اپنا گاؤں فروخت کر رہا ہوں مجھے اپنی بیٹی کے ساتھ کانا اچھا لگا میں نے ہمیشہ وہی کیا ہے جو میرا دل کرتا ہے میں بہت ہنس مکھ ہوں اسی وجہ سے سیٹ پر سب کو ہنساتا ہوں میں نے موسیقی کے میدان میں بھی بہت محنت کی تھی مجھے اداکاری کا شوق تھا اسی وجہ سے ادکاری کرنا شروع کر دی ۔

مجھے میرے شائقین نے بہت زیادہ سراہا میں نے زندگی میں کبھی بھی کوئی فیصلہ جلدی نہیں کیا لیکن جب فیصلہ کر لیتا ہوں تو اس پر قائم رہتا ہوں ۔

مزید : کلچر