پاکستانی فلموں میں معیاری کام کرنے کی خواہش ہے،علی بٹ
لاہور(فلم رپورٹر)نوجوان اداکار وماڈل علی بٹ نے کہا ہے کہ ماڈلنگ کی دنیا میں اپنا نام کمانے کے بعد سلو ر سکرین ٹارگٹ ہے ،خواہش ہے کہ پاکستان کی معیاری فلموں میں کام کروں ۔علی بٹ نے کہا کہ بھارتی منفی پروپیگنڈے کی حامل ان متنازعہ فلموں کا جواب فلموں سے دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی میڈیا کو چپ کروانے کیلئے پاکستانی فلمسازوں کو میدان میں آنا ہوگا اور کارگل سمیت کشمیر کے موضوع پر فلمیں بنا کر جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔میں درجنوں فیشن شو کر چکا ہوں ۔میری ٹی وی اور فلم کیلئے کام کرنے کی جستجو بڑھ گئی ہے ۔ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف مناسب حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔