نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے ‘ سردار کمال

نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے ‘ سردار کمال

لاہور ( این این آئی) معروف کامیڈین اداکار سردار کمال نے کہا ہے کہ نئے فنکاروں کی بنیادی تربیت کے لئے اسٹیج بہترین درس گاہ ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی ننہیں چاہتے ، دور حاضر کا موجودہ تھیٹر بگاڑ کا شکار ہو چکا ہے ،نان پروفیشنل لوگوں نے تھیٹر کی بربادی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کے فنکار انتہائی باصلاحیت اور اپنے کام سے عشق کرنے والے لوگ تھے مگر نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے ۔ سردار کمال کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو بڑھاپے میں جوانی کی نسبت زیادہ توجہ اور احترام کی ضرورت ہوتی ہے مگر افسوس کہ سینئرز کو ہر طرف سے نظر انداز کیا جا تا ہے ۔ حکومت کا فرض بنتا ہے کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے ایسے اقدامات کیے جائیں کہ ان کو پڑھاپے میں کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے ۔

مزید : کلچر