ذاتی زندگی کے متعلق بات کرنا پسند نہیں ، انوشکا شرما

ذاتی زندگی کے متعلق بات کرنا پسند نہیں ، انوشکا شرما

ممبئی (آن لائن) بالی وڈ کی اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ مجھے ذاتی زندگی کے متعلق بات کرنا پسند نہیں ہے انہوں نے مڈ ڈے سے انٹرویو میں کہا کہ مجھے ذاتی زندگی کے متعلق بات کرنا پسند نہیں ہے میں فلموں کے انتخاب میں محتاط ہوں اور کوئی ایسی فلم سائن نہیں کرتی جس سے میری ساکھ متاثر ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پروڈکشن ہو یا ڈائریکشن دونوں تخلیقی کام ہیں اور اس کے لئے وقت چاہئے تاہم میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے جتنا درکار ہے میں عام زندگی میں اگرچہ سادہ ہوں لیکن فیشن ٹرینڈز کا خیال رکھتی ہوں میں جینز اور ٹی شرٹ کا استعمال بھی کرتی ہوں ۔

مزید : کلچر