شاہ رخ بڑے شاہ خرچ ہیں ، کریتی سانن

شاہ رخ بڑے شاہ خرچ ہیں ، کریتی سانن
شاہ رخ بڑے شاہ خرچ ہیں ، کریتی سانن

  


ممبئی (آن لائن) بالی وڈ کی اداکارہ کریتی سائن کا کہنا ہیکہ شآہ رخ خان شاہ خرچ ہیں اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شآہ رخ خان بڑے شاہ خرچ ہیں اداکارہ نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان میرے تصور سے بھی کہیں زیادہ اچھے اور فراخدل ادکار ہیں کریتی سائن کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال کے مطابق اداکار فلم پر زیادہ سے زیادہ خرچ کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں اداکارہ نے بتایا کہ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ شائقین اپنے پیسے خرچ کر فلم دیکھنے آتے ہیں لہذا انہیں معیاری فلم دکھانا ہمارا اولین ترجیحات میں شامل ہے روہت شیٹھی کی دل والے میں کریتی سائن اہم کردار ادا کر رہی ہیں اداکارہ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان جیسے بڑے اداکار کے ساتھ کام کر کے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا ملا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سپرسٹار کوئی بھی منظر عکس بند کرنے سے قبل کئی مرتبہ اس کی ریہرسل کرتے روہت شیٹھی کی دل والے میں شاہ رخ خان ، کاجل ، کریتی سائن اور ورون دھون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں شاہ رخ کی دل والے رواں سال 18 دسمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ میں بالی وڈ کے ساتھ ساتھ تامل فلم انڈسٹری میں بھی کام کر رہی ہوں مجھے اچھی آفرز ہو رہی ہیں میں نے دونوں انڈسٹریوں میں توازن رکھا ہوا ہے ۔

مزید : کلچر


loading...