سٹیج ڈرامہ ’’پیار کی پجارن‘‘میں ڈاکٹر آئمہ خان کی شاندار پرفارمنس
لاہور(فلم رپورٹر)ناز تھیٹر میں شروع ہونے والے نئے سٹیج ڈرامہ ’’پیار کی پجارن‘‘میں ڈاکٹر آئمہ خان نے اپنی شاندار پرفارمنس سے تمام پرفارمرز کو مات دے دی ۔ ڈاکٹر آئمہ خان کا کہنا ہے کہ اہل لاہور بڑے محبت کرنے والے لوگ ہیں اور میں نے کبھی ان کی محبت کو فراموش نہیں کیا جب بھی مجھے بلاتے ہیں تو میں ڈرامے میں کام کرنے کیلئے لاہور آجاتی ہوں ۔ڈاکٹر اجمل ملک ہمارے ملک کے انتہائی باصلاحیت ڈائریکٹر ہیں ان کی ڈائریکشن میں کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ڈاکٹر اجمل ملک کو اپنے کام پر مکمل دسترس حاصل ہے ۔اس ڈرامہ کے دیگر نمایاں فنکاروں میں ساجن عباس، پلک رانا،گڈوکمال،افتخار راہی اور عامر سوہنا شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر آئمہ خان اس سے قبل بھی لاہور میں ہونے والے سٹیج ڈراموں میں پرفارم کر چکی ہیں۔